Pages

Saturday, July 30, 2016

Online Bookshops

The Following websites are good source of books for anyone buying books online.

1) Liberty Books
2) Readings
3) Saeed Book Bank
4) Sangmeel
5) Fabingo
6) Vanguard books
7) Kitabain
8) Yayvo
9) CBP Books
10) Oxford University Press
11) Kaymu
12)  Welbooks

Thursday, July 21, 2016

تنم فرسودہ جاں پارہ ز ہجراں، یا رسول اللہﷺ



Tanam Farsooda Jaan Para’ is a very famous Persian naat [poem in the praise of the Prophetﷺ] by 15th Century great Islamic scholar and mystic poet, Maulana Abdur Rahman Jami.

تنم فرسودہ جاں پارہ ز ہجراں، یا رسول اللہﷺ

دلم پژمردہ آوارہ ز عصیاں، یا رسول اللہﷺ

میرا جسم ناکارہ اور ٹکٹرے ٹکڑے ہو گیا ہے آپ کی جدائی میں یا رسول اللہﷺ
میرا دل بھٹک رہا ہے اور دل گناہوں کے بوجھ سے مرجھا چکا ہے یا رسول اللہﷺ

My body is dissolving in your separation and my soul is breaking into pieces, O Prophet of Allah ﷺ
Due to my sins, my heart is wandering and becoming weak, O Prophet of Allah   ﷺ

چوں سوۓ من گذر آری، من مسکین ز ناداری

فداۓ نقش نعلینت کنم جاں، یا رسول اللہ ﷺ

کبھی خواب میں ہی اپنا جلوہ دکھا دیجیے اس عاجز،غریب و مسکین سائل کو
تو میں پھر آپ کے نعلینِ مبارک کے نقش پر فدا ہو جاوں گا یا رسول اللہﷺ

Please show yourself in a dream at least, to a poor sinner like me,
ecstatically I will sacrifice my soul even for your blessed sandal, O Prophet of Allah ﷺ

زجام حب تو مستم ، با زنجیر تو دل بستم

نمی گویم کی من بستم سخنداں، یا رسول اللہ ﷺ

آپؐ کی محبت میں مست ہوں، آپؐ کے عشق کی زنجیر سے میرا دل بندھا ہوا ہے
میں عاجز اور مسکین کوئی دعوا نہیں کرتا کہ میں کوئی بہت بڑا شاعر ہوں یا رسول اللہﷺ

I am drowned in your love and the chain of your love binds my heart.

Yet I don’t say that I know this language (of love) O Prophet of Allah  ﷺ

ز کردہ خیش حیرانم، سیاہ شد روز عصیانم

پشیمانم، پشیمانم، پشیمانم، یا رسول اللہ ﷺ

میں نے جو کچھ کیا ہے بہت حیران ہوں، روزِ حساب میرا اعمال نامہ گناہوں سے سیاہ ہو گا
میں انتہائی پشیمان اور سخت شرمندہ ہوں، یا رسول اللہ ﷺ

I am worried due to my misdeeds and I feel that my sins have blackened my heart
I am ashamed! I am ashamed! I am ashamed! O Prophet of Allah ﷺ

چوں بازوۓ شفاعت را کشا بر گناہگاراں

مکن محروم جامی را در آں، یا رسول اللہﷺ

جب روزِ قیامت آپ اپنی شفاعت کا بازو لمبا کر کے گناہ گاروں کے سر پر پھیلا دیں گے
اس روز اس عاجز جامی کو بھول نہ جایئے گا، اس جان جوکھوں کی نازک گھڑی میں یا رسول اللہﷺ

When you spread your hands to intercede for the sinners on the Day of Judgement

Then do not deprive Jaami of your exalted intercession O Prophet of Allah!  ﷺ







Only and Only Nusrat Fateh Ali could have done justice to such Kalam.




Wednesday, July 20, 2016

صوفی بننا ہے تو تصوف سے دور رہو

صوفی بننا ہے تو تصوف سے دور رہو!
احمد جاوید صاحب
ایک زمانہ تھا کہ آدمی تصوف اختیار کر کے صوفی بن جاتا تھا۔ اور اب حالات یہ ہیں کہ ایسا نہ صرف ممکن نہیں رہا بلکہ تصوف صوفی بننے میں رکاوٹ بھی ہے اور اس مقصد کے لیے مضر بھی۔ اس قول زریں میں ”صوفی بننا“ ایک مطلوب آدرش ہے جس کے تحقق کے لیے تصوف اب موزوں ذریعہ نہیں رہا۔ صوفی اور تصوف ہمیشہ لازم و ملزوم رہے ہیں، لیکن افسوس کہ اب صوفی اور تصوف کی یہ باہمی اور براہ راست نسبت باقی نہیں رہی اور تصوف اختیار کر کے صوفی بننے کا امکان مخدوش ہے۔ اپنے عرفانی افکار و تعلیمات اور خانقاہی سلوک کے ساتھ تصوف صدیوں تک ہمارے معاشرے کے بنیادی اداروں میں سے رہا ہے اور جو صوفی بننے کا ایک مستند ذریعہ بھی تھا۔ اس قول میں تصوف فی نفسہٖ کا رد نہیں، کیونکہ صوفی بننے کے لیے کسی نہ کسی طرح کا تصوف یا سلوک تو ضروری ہے ہی، بلکہ متداول تصوف سے اجتناب کو ضروری قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ بات غور طلب ہے۔
ہمارے روایتی تہذیبی اور سماجی اداروں میں سے اب صرف دو، یعنی مدرسہ اور خانقاہ، کسی نہ کسی ہیئت میں بچ رہے ہیں۔ مدرسے کا قیام تعلیم و علم کے حصول کے لیے تھا، اور خانقاہ دینی شخصیت و کردار کے تحقق کا ذریعہ تھا۔ یہ دونوں مقاصد دینی، اور غیر تاریخی ہیں۔ لیکن ان مقاصد کے حصول کے ذرائع تاریخی تھے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اپنی موجودہ سماجی اور تاریخی ہیئت میں یہ دونوں ادارے اپنی افادیت پوری کر چکے ہیں اور عین انہی مقاصد کے حصول میں سد راہ ہیں، یعنی مدرسے سے دینی علمی ذہن کی تشکیل اور خانقاہ سے دینی کردار کی تشکیل کی توقع عبث ہے۔ تہذیب اپنے مقاصد کو مستقل رکھتے ہوئے تاریخ میں ان کے حصول کے ذرائع کی مسلسل تجدید یا پیہم تبدیلی سے زندہ رہتی ہے۔ تصوف کا ادارہ جن مستقل مقاصد کے حصول کے لیے ایک عارضی اور تاریخی ذریعے کے طور پر سامنے آیا تھا، اب وہ ان کے حصول میں کوئی کردار ادا کرنے کے قابل نہیں رہا۔
لیکن سوال یہ ہے کہ صوفی کون ہے اور کیا صوفی بننا ضروری ہے؟ صوفی وہ ہے جو لفظ و معنی کی دوئی کو پاٹ دے، جو قال اور حال کو ایک کر دے، جو ذہن، ارادے اور عمل کو یک جان کر دے، جو شہود و حضور کو ایک دیکھے، جو اطاعت کو ارادے کی لپک، نفس کی طلب، اور ذہن کی دمک بنا دے، جو ماضی اور مستقبل کو حال میں مرتکز کر لے۔ صوفی مومن ہے جسے دیکھ کر اللہ یاد آئے۔ یعنی صوفی تحقق جمال اور کسب کمال سے اپنے ہونے کی گواہی نہ ہو، اپنے رب کی نشانی بن جائے۔ صوفی ایسی علامت بن جانا ہے جو ذات حق کا زندہ اشارہ ہو۔ صوفی وہ ہے جو عقیدے کو احوال بنا دے، اور جو احوال کو عقیدہ بنانے کی گمراہی سے خبردار رہے۔ اور آج اگر یہ کچھ بننا ہے تو تصوف کے بغیر بننا ہے، کیونکہ اس میں اب یہ منزل ہے نہ اس منزل کا راستہ! یہ بہت بڑا دبدھا ہے۔
تصوف کیا ہے؟ کبھی یہ مسئلہ نزاعی ہوا کرتا تھا، اب ہمارے ہر دیگر مسئلے کی طرح خلفشاری ہے۔ تہذیبی زوال، شکست اور جدیدیت کے غلبے میں ہمارے تمام تہذیبی آدرش نگاہوں سے اوجھل ہو چکے ہیں اور آج کی دنیا میں ہر بنیادی دینی موقف کی غیر فرقہ وارانہ معنویت اوجھل ہو چکی ہے۔ مسائل کی شناخت اور ان کے حل کے لیے باہم کوئی مشترک اور متفقہ طریقۂ کار موجود نہیں۔ مسائل حوالوں کے انبار میں دب گئے ہیں اور پھر بھی حل کی طرف کوئی پیشقدمی نہیں ہو رہی۔ واقعاتی طور پر زوال گہرا اور انتشار بڑھتا جا رہا ہے۔ تصوف بھی ہمارے ان تہذیبی مسائل میں سے ہے جس پر بہت لے دے ہوئی ہے، اور نتیجہ مزید انتشار ہی کی صورت میں سامنے آیا ہے۔ برصغیر کے تناظر میں تصوف کا مسئلہ اس وقت سنگین نزاع کی صورت اختیار کر گیا جب اٹھارھویں صدی کے اواخر میں عقیدے کی بحث شروع ہوئی اور توحید کے نئے تصورات سامنے آئے۔ نتیجہ یہ نکلا کہ فرقوں میں اضافہ ہوا، اور دینی وحدت کے ساتھ ساتھ ملی وحدت بھی پارہ پارہ ہو گئی۔ پھر جدید تعلیم زور شور سے شروع ہوئی اور دینی روایت کے خلفشار کی وجہ سے دین بیزاری عام ہونے لگی اور آگے چل کر مسلم معاشرے میں الحاد کے آثار بھی ظاہر ہونے لگے۔
ہدایت انسان کے ایمان اور عمل کو محیط ہے، اور تصوف بھی عمل اور علم کا ایک پورا توسیعی تناظر ہے، جو دینی مقاصد کے ذیل میں اور ان سے جڑا ہوا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیسے جڑا ہوا یا کس طرح متعلق ہے؟ اور یہیں گھمسان کا رن ہے۔ تصوف کا آفیشل موقف ہے کہ یہ سلوک اور عرفان کا مجموعہ ہے۔ سلوک پر شرع کے حوالے اعتراضات وارد کیے گئے اور عرفان پر عقیدے کے حوالے سے سوالات اٹھائے گئے۔ ہمارے ہاں تصوف اور فقہ ایک tension میں موجود رہے ہیں، اور ہر tension ایک طرف لڑھک کر حل کا میلان رکھتی ہے۔ برصغیر کے تناظر میں یہ tension شریعت پر تصوف کی فتح میں ظاہر ہوئی۔ اپنے خطوط میں اقبالؒ اسی تناظر میں کلام کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ شریعت پر تصوف کی فتح ہماری بڑی بدنصیبیوں میں سے ہے۔ اٹھارھویں صدی کے اوائل سے نئی توحید کے علمبرداروں نے عرفان اور مشاغل سلوک کو شرک کا مجموعہ قرار دیا، لیکن مسلم معاشرے پر تصوف کے غلبے کو توڑ نہ سکے۔ اسی عرصے میں مکشوفاتی تصوف کو زبردست عروج حاصل ہوا جس سے دین کی تشریعی حیثیت پر نئے سوالات سامنے آئے اور نئی بحثیں شروع ہوئیں۔ مکشوفات کا دور دورہ اس قدر تھا کہ وہابی تحریک کے اوائل میں جہاد، خلافت اور امارت جیسے اجتماعی اور سیاسی معاملات کا جواز بھی شریعت کی بجائے مکشوفات و الہامات ہی سے لایا گیا، اگرچہ آگے چل کر اس تحریک میں ان کی ضرورت اور گنجائش کم ہوتے ہوتے ختم ہو گئی۔
اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ متصوفانہ مکشوفات کی زبردست ثقافتی، سماجی اور مذہبی فضا میں ایک شخص نے اپنے الہامات کو بنیاد بنا کر جھوٹی نبوت کا دعویٰ کیا جس سے مسلم معاشرہ ایک نئے کرب اور بحران کا شکار ہو گیا، اور صد شکر کہ اپنی غلامی اور سیاسی کمزوری کے باوجود برصغیر کے مسلمانوں نے اس سنگین خطرے کا نہایت جانثاری سے مقابلہ کیا، اور اس استعماری آفت کے آگے بند باندھنے میں کامیاب رہے۔ عقیدۂ ختم نبوت مسلم معاشرے کی رگ حیات ہے اور گزشتہ تین سو سال میں سامنے آنے والے مسائل میں یہ واحد آدرش ہے جو ہمیں ایک ہی دینی اور ملی وحدت میں پرو دیتا ہے۔ لیکن اتنے بڑے سانحے کے باوجود مکشوفاتی تصوف کا غلبہ جوں کا توں نہ صرف برقرار رہا بلکہ مزید گہرا ہو گیا۔
جدید تعلیم اور مغربی علوم کے زیر اثر مذہبی متجددین کا ایک بڑا اور سرگرم طبقہ بھی آہستہ آہستہ ہمارے ملی وجود کا حصہ بن گیا، اور ان کے ہاں بھی تصوف کے خلاف بالعموم ایک سخت موقف سامنے آیا، یہاں تک کہ تصوف کو ایک متوازی دین قرار دے دیا گیا۔ ہمارے ہاں تمام اصلاحی تحریکوں نے شرک و بدعات کے خاتمے کے لیے بھی تصوف ہی کو نشانہ بنایا گیا اور اسے ان برائیوں کا منبع قرار دیا گیا۔ لیکن ان تحریکوں سے تصوف کا تو کچھ نہ بگڑا، نیا انتشار اور نئی تفریقیں پیدا ہوتی چلی گئیں۔ مسلم معاشرے پر تصوف کی گرفت حیرت انگیز حد تک مضبوط ہے، جس نے نہ صرف دین کی شرعی تعلیمات کو گہنا دیا ہے بلکہ مسلمانوں میں عقلی علوم کا بیج ہی مار دیا۔
گزارش ہے کہ مسلمان ہونے کا مطلب ہی حضور علیہ الصلوٰۃ و السلام کی لائی ہوئی ہدایت کو بلاچون و چرا تسلیم کرنا اور آپ صلی اللہ علیہ و سلم کے اسوۂ حسنہ کے مطابق اپنی زندگی کی تشکیل کرنا ہے۔ علم اور عمل وہی معتبر ہیں جو اس ہدایت سے استناد پاتے ہیں، اور اس ہدایت کو کسی عقلی، فکری یا مکشوفاتی استناد کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ فتنہ و فساد متاخر زمانے میں پیدا ہوا جس کے دو بڑے اسباب بالکل سامنے ہیں۔ ہمارے روایتی مذہبی حلقوں میں عرفانی تعلیمات کو شریعت پر غالب کرنے کا بہت طاقتور رجحان علمی اور عملی طور پر موجود رہا ہے۔ جبکہ دوسری طرف متجددین میں جدید عقلی تعلیمات کو شریعت پر غالب کرنے کا رجحان بہت طاقتور ہے۔ دونوں میں ایک بات مشترک ہے اور وہ ہے عقلی علوم کا مکمل خاتمہ۔ ان دونوں رجحانات کی وجہ سے ہمارے ہاں فکر و عمل میں دینی اور شرعی تفوق کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔
اگر معاشرے میں عقلی علوم کی روایت باقی نہ رہے تو عرفان محض توہمات کا مجموعہ بن جاتا ہے۔ ہمارے ہاں عقلی علوم کی موت نے عرفان کی شکل ہی مسخ کر دی اور مکشوفات کے غلبے نے شریعت کی مرکزیت کو کمزور کر دیا۔ ہمارے ہاں گزشتہ تین سو سال سے جو مکشوفاتی غلبہ چلا آتا ہے، اسے دیکھ کر آدمی حیران رہ جاتا ہے۔ نہ جانے یہ کیسا عرفان اور کیسے مکشوفات ہیں جو عالمِ غیب میں اس قدر کھو گئے کہ شہود کی خبر تو خیر کیا آتی، شہود ہی ہاتھ سے جاتا رہا۔ حضرت امام ربانی علیہ الرحمۃ کا ارشاد ہے کہ انسان کا شہود سے تعلق حسی اور استدلالی ہے، یعنی ادراک اور نظری استدلال پر منحصر ہے۔ شرعی معنوں میں شہود سے تعلق اخلاقی اور قانونی ہے۔ گزارش ہے کہ اگر انسان کا شہود سے تعلق نہ ادراکی اور نظری رہے، اور نہ اخلاقی اور قانونی رہے، اور اس تعلق کی اساس عرفانی اور اعتباری ہو جائے تو انسانی ذہن تاریخ سے منقطع ہو کر تقدیر پر فوکس ہو جاتا ہے۔ تقدیر ایمان کا جزو ہے۔ انسانی عمل شریعت اساس ہے، اور اگر انسانی عمل کو تقدیر اساس بنا دیا جائے تو نتیجہ المیے کی صورت میں سامنے آتا ہے، اور اگر تقدیر انسانی ذہن اور علم کا موضوع اور اس کا خام مال بن جائے تو نتیجہ علوم کی موت اور لغویت کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ عمل اور علم کی یہ صورت حال پورے معاشرے کو ”مجذوب“ بنا کر تاریخ کے پاگل خانے میں دھکیل دیتی ہے جہاں اس وقت ہم رہائش پذیر ہیں۔ ہمعصر تاریخ میں مسلم معاشرے اجتماعی المیے اور تہذیبی لغویت کی تام مثالیں ہیں۔
نظری عرفان یا علم الحقائق یا مابعدالطبیعیات کے حوالے سے ہماری تہذیبی روایت میں شرعی بنیادوں پر ایک سخت ردعمل ہمیشہ موجود رہا ہے۔ دین کے مکمل ہدایت ہونے کا معنی ہی یہ ہے کہ نظری عرفان کی نہ شرع کو ضرورت ہے اور نہ عقیدے کو۔ صدر اول میں اشاعرہ اور معتزلہ کی جانکاہ جدلیات سے صرف ایک ہی سبق ملتا ہے کہ عقیدے کا دفاع صرف عقلی علوم سے ممکن ہے، نظری عرفان سے نہیں۔ تاریخ سے زندہ اور بامعنی تعلق کی اساس بھی صرف عقلی علوم ہی ہیں۔ آج بھی عقیدے کی بامعنی بازیافت اور احیا صرف عقلی علوم ہی سے ممکن ہے۔ ہمارے عقائد کی پوری کلاسیکل تشکیل میں عرفان کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ ہماری ناقص رائے میں نظری عرفان کا سفید ہاتھی ہماری تہذیب کے سارے علمی، فکری، عقلی اور نظری اور عقیدہ جاتی وسائل ہڑپ کر چکا ہے، اور اب دین و شریعت کا دفاع مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ نظری عرفان یا علم الحقائق یا مابعد الطبیعیات یا عرف عام میں وحدت الوجود کے جواز کا مقدمہ صرف ایک اور وہ بھی غیرمذہبی دائرے میں لڑا جا سکتا ہے۔ ہمارے خیال میں وہ دائرہ عقلی علوم کی فرجامی نارسائی ہے۔ صرف یہی وہ جگہ ہے جہاں نظری عرفان کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ اس ضرورت کی آڑ میں پورے دین کو اسرار و رموز کا مجموعہ بنا کے اس کی عرفانی تشکیل کا نتیجہ ہم اس وقت بھگت رہے ہیں۔ عرفان یا عقلیات کو مذہب پر مسلط کرنا یا ان کا جزو خیال کرنا نہ دینداری ہے اور نہ دین سے وفاداری۔
سلوک کا بنیادی پیراڈائم اسوۂ حسنہ، مکارم الاخلاق اور تعلق مع الرسول صلی اللہ علیہ و سلم ہے۔ تعلق مع الرسول صلی اللہ علیہ و سلم کا مطلب اس تعلق کو حضور علیہ الصلٰوۃ و السلام کے احکامات، ارشادات، مرادات اور مرغوبات کے تابع رکھنا اور خود سے مکمل دستبردار ہو جانا ہے۔ تعلق مع الرسول صلی اللہ علیہ و سلم کا حال عشق ہے۔ عشق کی دو جہتیں ہیں۔ اول، عشق تعلق کا پورا وجودی سانچہ ہے۔ دوم، عشق ایک کارنامہ ہے۔ سلوک میں عشق تعلق کا وجودی سانچہ ہے اور ادب و شاعری میں کارنامہ۔ سلوک میں عشق سرّ ہے، بھید ہے، ادب و شاعری میں تعلی ہے۔ سلوک میں عشق بننے کا عمل ہے، ادب و شاعری میں تباہی کی روداد ہے۔ بدنصیبی یہ ہوئی کہ ہم نے عشق کو سلوک میں ایک کارنامے کے طور پر داخل کر دیا، اور نتیجہ یہ نکلا کہ ہمارا متاخر سلوک اور ادب و شاعری بڑے اخلاقی اور جمالیاتی تجربات و مظاہر سے بالکل تہی ہو کر ابتذال کا شکار ہو گئی۔ اگر تعلق مع الرسول صلی اللہ علیہ و سلم سلوک کے عین مرکز میں پوری قوت سے موجود نہ ہو تو سلوک بہت جلد سماجی، معاشی اور سیاسی مؤثرات کے تابع چلا جاتا ہے اور دنیاوی قوتوں کا آلۂ کار بن جاتا ہے۔ سلوک کا تو مطلب ہی دنیا سے زہد و انقطاع ہے، اور تعلق مع الرسول صلی اللہ علیہ و سلم کے بغیر دنیا سے زہد و انقطاع ناقابل تصور ہے۔ جنید و بایزید تعلق مع الرسول صلی اللہ علیہ و سلم کے جمالیاتی اور تہذیبی مظاہر ہیں۔ متداول تصوف اعلی جمالیاتی اور اخلاقی مظاہر سے بالکل خالی ہے، کیونکہ یہ اپنی اصل یعنی تعلق مع الرسول صلی اللہ علیہ و سلم سے دور ہو چکا ہے، اور دنیا اس پر غالب آ گئی ہے۔ اگر کاروباری لین دین اور باطنی توہمات کے کارخانے پر سلوک کا سائن بورڈ آویزاں ہو گیا ہے تو یہ تصوف نہیں کوئی اور چیز ہے۔ اس تناظر میں دیکھا جائے تو متداول تصوف مجموعی طور پر مسلم معاشرے کے لیے خطرناک عوامل کے ایک افسوسناک مجموعے کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ 
گزارش ہے کہ دینی ہدایت کا مقصود عبدیت ہے، دینداری ہے۔ روایتی تصوف دینداری کی اطلاقی، عملی اور نظری تشکیلات کا ایک پورا نظام تھا، جو ذہن، ارادے اور نفس میں احوالِ عبدیت کے حصول کا موثر ذریعہ تھا۔ اب یہ کنواں خشک ہو گیا ہے اور اس کی دیواریں بھی ڈھے گئی ہیں۔ اب سرچشمۂ حیات تک آب کشیدگی کے نئے نظام کے ساتھ واپسی لازم ہے۔
محمد دین جوہر عفی عنہ

Source:https://www.facebook.com/mdjauhar.mdj/posts/1420254821325842:0 

Friday, July 15, 2016

دستار

چي دستار تړي هزار دي

د دستار سړي په شمار دي

میرے ہمدم میرے دوست فیض احمد فیض

                                      گر مجھے اس کا یقیں ہو
مرے ہمدم مرے دوست
گر مجھے اس کا یقیں ہو
کہ ترے دل کی تھکن
تری آنکھوں کی اداسی، ترے سینے کی جلن
مری دلجوئی، مرے پیار سے مٹ جائے گی
گر مرا حرفِ تسلی وہ دوا ہو جس سے
جی اٹھے پھر ترا اجھڑا ہوا بے نور دماغ
تری پیشانی سے دھل جائیں یہ تذلیل کے داغ
تری بیمار جوانی کو شفا ہو جائے
گر مجھے اس کا یقیں ہو مرے ہمدم مرے دوست
روز و شب، شام و سحر میں تجھے بہلاتا رہوں
میں تجھے گیت سناتا رہوں
ہلکے شیریں
آبشاروں کے، بہاروں کے، چمن زاروں کے گیت
آمدِ صبح کے، مہتاب کے، سیاروں کے گیت
تجھ سے میں حسن و محبت کی حکایات کہوں
کیسے مغرور حسیناوں کے برفاب سے جسم
گرم ہاتھوں کی حرارت سے پگھل جاتے ہیں
کیسے اک چہرے کے ٹھہرے ہوئے مانوس نقوش
دیکھتے دیکھتے یک لخت بدل جاتے ہیں
کس طرح عارضِ محبوب کا شفاف بلور
یک بیک بادہ احمر سے دہک جاتا ہے
کیسے گلچیں کے لئے جھکتی ہے خود شاخِ گلاں
کس طرح رات کا ایوان مہک جاتا ہے
یونہی گاتا رہوں، گاتا رہوں تری خاطر
گیت بنتا رہوں، بیٹھا رہوں تری خاطر
پر مرے گیت ترے دکھ کا مداوا ہی نہیں
نغمہ جراح نہیں، مونس و غم خوار سہی
گیت نشتر تو نہیں، مرہمِ آزار سہی
ترے آزار کا چارہ نہیں نشتر کے سوا
اور یہ سفاک مسیحہ مرے قبضے میں نہیں
اس جہاں کے کسی ذی روح کے قبضے میں نہیں
ہاں مگر ترے سوا ۔ ۔ ۔ ۔
ترے سوا ۔۔۔۔
ترے سوا ۔۔۔

Facebook